بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے بھوپال تصادم کی عدالتی انکوائری کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ محترمہ مایاوتی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ اسٹوڈینٹ اسلامی موومنٹ آف
انڈیا (سیمی) کے آٹھ قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے اور پھر تصادم میں ان
سب
کے مارے جانے کے واقعہ کی عدالتی تفتیش ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش پولیس کے حوالے سے آنے والی خبر کے مطابق سیمی
سے وابستہ آٹھوں فرار قیدی غیر مسلح تھے اور انہیں آسانی سے دوبارہ گرفتار
کیا جا سکتا تھا لیکن، ایسا کرنے کی کوشش تک نہیں کی گئی۔